ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں طالب العلم کے قتل کے الزام میں اُسی کا دوست گرفتار؛ ایک اورکی تلاش جاری

چنتامنی میں طالب العلم کے قتل کے الزام میں اُسی کا دوست گرفتار؛ ایک اورکی تلاش جاری

Sat, 31 Dec 2016 13:00:34    S.O. News Service

چنتامنی:31 /دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)گذشتہ 26دسمبرکو چنتامنی تعلقہ کے کورٹ ہلی کے قریب ایک ایم بی اے طالب العلم آنند کا مبینہ طور پر اُسی کے دوستوں نے قتل کیا تھا، پولس نے اس ضمن میں اہم ملزم وجئے کمار کو گرفتار کرلیا ہے۔  بتایا گیا تھا کہ شراب پینے کے دوران آنند کا اُسی کے دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد مبینہ طور پر وجئے کماراور اس کے ایک ساتھی نے اس کا قتل کردیا تھا۔ اس معاملے میں موقع پر موجود آنند کے دوسرے ایک دوست وینکٹیش نے پولس کو واقعے کی جانکاری دی تھی۔ پولس نے قتل کی سلجھی سلجھانے اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے چکبالاپور ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس چائترا ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی کے زیر نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم ترتیب دی تھی، جنہوں نے وجئے کمار کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کا ایک اور ساتھی فی الوقت فرار بتایا گیا ہے، مگر پولس نے یقین دلایا ہے کہ اُسے بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


Share: